پیپلز پارٹی تنقید برائے تنقید کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی،ثمینہ گھرکی

پیپلز پارٹی تنقید برائے تنقید کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی،ثمینہ گھرکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی تنقید برائے تنقیدکی سیاست پر یقین نہیں رکھتی ہم چاہتے ہیں کہ عوام کو زیادہ سے یازدہ ریلیف دیا جائے پیپلز پارٹی ایک عوامی جماعت ہے اور عوامی حقوق کی جنگ لڑتی رہے گی مسلم لیگ عوام کو ریلیف دینے کا خواب دکھا کر حکومت میں آئی ہے اب اسے عوام کو ہر قیمت پر اپنے وعدے کے مطابق ریلیف دینا ہو گاثمینہ خالد گھرکی نے مزید کہا کہ مسلم لیگ( ن) کی حکومت اگر پیپلز پارٹی کی پالیسیوں کو اپنائے گی تو پھر اسے کامیابی ملے گی حکومت کی بقاء پیپلز پارٹی کی پالیسوں کا تسلسل جاری رکھنے میں ہی ہے اور اس طرح سے پاکستان میں نہ صرف جمہوریت مستحکم ہو گی بلکہ ملک بھی ترقی کی طرف گامزن رہے گا پیپلز پارٹی ایک ذمے دار اپوزیشن جماعت ہے اور اس حیثیت سے اسمبلی کے اندر عوام کی آواز کو بلند کرتی رہے گی پیپلز پارٹی کا اس وقت یہ بھی مطالبہ ہے کہ آنے والے بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کا اعلان کیا جائے اور مزدورں کی کم از کم تنخواہ میں نہ صرف اضافہ کیا جائے اور پھر اس پر عمل درآمد کو بھی یقینی بنایا جائے۔