ملک کی ترقی کیلئے طلبہ کو کردار اد کرنا ہو گا،حافظ عبدالغفار روپڑی

ملک کی ترقی کیلئے طلبہ کو کردار اد کرنا ہو گا،حافظ عبدالغفار روپڑی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے طلباءکے وفد کی امیر جماعت اہلحدیث پاکستان حافظ عبدالغفار روپڑی سے لاہور میں ملاقات وفد کی قیادت حافظ عبدالباسط چشتی صدر اے ایس ایف جامعہ یونیورسٹی نے کی جبکہ ملاقات میں معاونت کی ذمہ داری حافظ محمد اسماعیل روپڑی نے انجام دی حافظ عبدالغفار روپڑی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم علم سے تعلق توڑنے کی وجہ سے زوال و پسپائی کا شکار ہو رہے ہیں ملک کی ترقی کے لیے طلباءکو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا اور قوم کا کھویا ہوا وقار دوبارہ حاصل کرنے کے لیے اپنے ذہنوں کو تیار کرنا ہو گا انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں قرآن کے بیان کردہ اصولوں کو استعمال کرتے ہوئے آج مسلمانوں پر غالب آ چکی ہیں جبکہ ہم اپنی اسلامی ثقافت اور روایات سے دوری کے باعث پوری دنیا میں سنگین مسائل سے گھرے ہوئے ہیںجماعت اہلحدیث پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا شکیل الرحمن ناصر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ نوجوان نسل مغربی تہذیب و ثقافت سے متاثر ہو کر بے راہ روی کا شکار ہونے کی بجائے اسلامی تہذیب کی مکمل ترجمان بننے کی کوشش کرے طالب علم حصول علم کےلئے پوری ایمانداری سے جدوجہد کریں تاکہ آگے چل کر ملک کی دوڑ بھاگ سنبھالنے کے قابل ہو سکیں اور سنگین مسائل سے دو چار وطن عزیز کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اس موقع پر مولانا بشیر سلفی، شاہد جانباز، سلمان عادل سمیت جماعت کے دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔