صوفیاء نے معاشرے کی بہتری کیلئے کام کرنے کادرس دیا، قطب الدین

صوفیاء نے معاشرے کی بہتری کیلئے کام کرنے کادرس دیا، قطب الدین

لاہور(سٹاف رپورٹر)نیشنل مشائخ کونسل پاکستان کے صدر پیر خواجہ غلام قطب الدین فریدی نے کہا ہے کہ اس وقت گلی گلی میں پڑھے لکھے جاہل مل رہے ہیں جو ضرورت سے زیادہ ہوشیار بننے کی کوشش کرتے ہیں صوفیاء کرام ہمیں درس دیتے ہیں کہ وہ اعتدال کی زندگی میں رہ کر معاشرے کی بہتری کے لیے کام کیا جائے تاکہ معاشرے کو خرافات اور برائیوں سے بچایا جا سکے خواجہ غریب نواز کے عرس کے موقع پر سینکڑوں زائرین کو عرس کی تقریبات میں شرکت نہ کرنے کاموقع دے کر بھارتی ریاست نہیں مسلمانوں کے ساتھ زیادتی کی ہے جس کی جنتی بھی مذمت کی جائے کم ہے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مذہبی جماعتیں جو آئے روز انڈیا کے خلاف تقرریں اور جلسے کرتے رہتے ہیں ان کی طرف سے بھارت کی اس مسئلہ پر مذمت نہ کرنا سمجھ سے بالا تر ہے ہمیں چاہیے کہ بھارتی حکومت کے اوپر اتنا پریشر ڈالیں کہ آئندہ بھارت کو ایسی جرأت کا موقع نہ ملے پیر خواجہ غلام قطب الدین فریدی نے مزید کہا کہ بھارتی وزیر اعظم کو چاہیے کہ وہ مسلمانوں کے ساتھ زیادتی کرنے باز آجائے ورنہ حالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت انڈیا پر عائد ہوگی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1