بیڈن اور کوپر روڈ پر بے ہنگم پارکنگ نکاسی آب کا مسئلہ سنگین ،دکاندار مشکلات کا شکار

بیڈن اور کوپر روڈ پر بے ہنگم پارکنگ نکاسی آب کا مسئلہ سنگین ،دکاندار مشکلات ...

                             لاہور(اپنے نامہ نگار سے)پاکستان بھر میں اعلی معیار کے شیشے کی سپلائی کا سب سے بڑا مرکز کوپر روڈ اور بیڈن روڈ کی مارکیٹ ہے شیشہ بنانے کے بڑے یونٹ لاہور کے مضافات میں لگے ہوئے ہیںاس مارکیٹ سے شیشہ کی سپلائی نہ صرف پاکستان کے تمام صوبوں میں ہوتی ہے بلکہ دنیا کے بیس ممالک میں شیشہ ایکسپورٹ بھی کیا جاتا ہے اسی مارکیٹ کی وجہ سے پاکستان شیشے کے معاملے میںخودکفیل ہے اس کے علاوہ ہارڈویئر اور ایلومینیم کی خرید و فروخت کا بھی بڑا مرکز ہے لیکن انتظامیہ کی غفلت اور عوامی نمائندوں کی لاپرواہی کی وجہ سے مارکیٹ مسائل کا گڑھ بن کر رہ گئی ہے ان خیالات کا اظہار کوپر روڈ اور بیڈن روڈ کی انجمن تاجران کے اراکین اور تاجروں نے "پاکستان" سروے سےگفتگو کرتے ہوئے کیا کوپر روڈ مارکیٹ کے سینئر نائب صدر منیر کھوکھر نے بتایا کہ بازار کا سب سے بڑا مسئلہ نکاسی آب کا ہے سیوریج کے نام پر بازار میں ایک نالہ موجود ہے جو کہ کئی سال پہلے بنایا گیا تھا نالہ کی گہرائی تیس فٹ ہے لیکن صفائی نہ ہونے کی وجہ سے اس میں کوڑا کرکٹ کھڑا ہوگیا ہے اور پانی کی نکاسی بھی نہیں ہو رہی اس وجہ سے بارشوں میں بازار میں پانی کھڑا ہو جاتا ہے انہوں نے ٹاﺅن انتظامیہ سے اپیل کی کہ نالہ کی باقاعدگی سے صفائی کرائی جائے ایلومینیم ونگ کوپر مارکیٹ کے جنرل سیکرٹری عثمان شوکت نے بتایا کہ کوپر روڈ پر پچاس جبکہ بیڈن روڈ پر دو سو کے قریب دکانیں ہیں لیکن انتظامیہ کی جانب سے کوئی پارکنگ کا انتظام نہیںمارکیٹ میں صرف دو پلازوں میں پارکنگ کیجگہ ہے جو کہ فضل دین پلازہ اور لائف سٹاک بلڈنگ ہیں ان دونوں کے بعد نزدیک ترین پارکنگ ہال روڈ ہے جو کہ دو کلومیٹر دور ہے اس وجہ سے دکاندار اور گاہک سڑک پر ہی اپنی سواریاں کھڑی کر دیتے ہیںجس کی وجہ سے ٹریفک جام تقریبا ہر وقت رہتا ہے اس کے علاوہ ٹریفک کے نظام کو سنبھالنے کے لئے کوئی ٹریفک وارڈن یہاں تعینات نہیں ٹریفک وارڈن صرف اسمبلی کے اجلاس کی شروعات میں یہاں آتے ہیںاسمبلی کے اجلاس کے دوران روڈ کو دونوں طرف سے بند کر دیا جاتا ہے جو کہ یہاں کے تاجروں کے معاشی قتل کے مترادف ہے تاجر محمد شاہد نے کہا کہ مارکیٹ میں پینے کا پانی گندا اور سیوریج سے ملا ہوا آتا ہے جس کی وجہ سے تاجر ہیپاٹائٹس اور دیگر موذی امراض کا شکار ہو رہے ہیںاسی طرح سے بجلی اور ٹیلی فون کی تاریں جگہ جگہ لٹک رہی ہیں جو کہ کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہیں تاجر محمد جاوید نے بتایا کہ پوری مارکیٹ میں کوئی سرکاری بیت الخلاءنہیں بیڈن روڈ پر تجاوزات کی بھرمار کے خلاف ٹاﺅن انتظامیہ کا عملہ خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1