سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک پاکستان کو بہترین کارکردگی پر ٹرپل اے ایوارڈ سے نوازا گیا

سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک پاکستان کو بہترین کارکردگی پر ٹرپل اے ایوارڈ سے نوازا ...

اسلام آباد (اے پی پی) سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک پاکستان کو بیسٹ ٹریژری اور ورکنگ کیپٹل برائے 2014ء پر ٹرپل اے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بینک کوکیش منیجمنٹ اور ٹریڈ فنانس کی شاندار خدمات فراہم کرنے پر بھی ایوارڈ دیا گیا ہے۔ بینک کے جاری بیان کے مطابق بینکنگ کے شعبہ میں بہتر کارکردگی پر بینک کو ملنے والے ایوارڈ اس کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک پاکستان کے ٹرانزیکشن بینکنگ کے سربراہ سید خرم ضعیم نے کہا ہے کہ ٹریژری اور ورکنگ کیپٹل میں بہترین بینک کا اعزاز بڑی کامیابی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بینک کیلئے بہترین مارکیٹ ہے اور یہاں پر صارفین کو مزید سہولیات کی فراہمی کیلئے ا قدامات کئے جائیں گے۔

مزید : کامرس