سندھ کے باغات سے ملک کی بڑی اور چھوٹی سبزی منڈیوں میںآم کی ترسیل شروع

سندھ کے باغات سے ملک کی بڑی اور چھوٹی سبزی منڈیوں میںآم کی ترسیل شروع

اسلام آباد (اے پی پی) صوبہ سندھ کے باغات سے ملک کی بڑی اور چھوٹی سبزی منڈیوں میں پھلوں کے بادشاہ آم کی ترسیل شروع ہوگئی ہے تاہم سیزن کے آغاز میں آم کی فی کلو قیمت ایک سو روپے تک ہونے کی وجہ سے زیادہ تر تاجر آم کی خریدوفروخت سے ہچکچا رہے ہیں۔ پھلوں کے کاروبار سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ شروع شروع میں آم کا ذائقہ زیادہ اچھا نہ ہونے کی وجہ سے اس کی فروخت متاثر ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ اس کے کاروبار سے دور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آم کی قیمت زیادہ ہونے کی وجہ سے بھی لوگ اس کی خریداری سے ہچکچاتے ہیں تاہم آنے والے چند روز کے دوران آم کی ترسیل اورمعیار میں بہتری ہوگی جس سے اس کی قیمتیں کم ہوں گی اور آم کی تھوک وپرچون فروخت میں اضافہ ہوگا۔

(zuh/mik/mrn 1017:14)

مزید : کامرس