متعدد وارداتوں میںمسلح ڈاکو نقدی، موبائل اور گندم لے اڑے

متعدد وارداتوں میںمسلح ڈاکو نقدی، موبائل اور گندم لے اڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گکھڑ منڈی(نمائندہ خصوصی)چوری اور ڈکیتی کی دو وار داتوں میں نامعلوم مسلح ڈاکو نقدی، موبائل فون اور گندم لے اڑے۔تفصیلات کے مطابق مقامی صحافی مہر اصغر اپنے دوست رانا طالب حسین کے ہمراہ سیر کی غرض سے کوٹلی سائیاں سے گکھڑ کی طرف آرہے تھے کہ کلیر سی این جی کے قریب دونامعلوم مسلح ڈاکوو¿ں نے اسلحہ کی نوک پر رانا طالب حسین سے 2500روپے نقدی اور قیمتی موبائل فون سیٹ چھین لیا اور موٹر سائیکل پر سوار ہوکر فرار ہو گئے یہ امر قابل ذکر ہے کہ جائے واردات پولیس تھا نہ گکھڑ کے بالکل قریب واقع ہے جبکہ دوسری واردات میں نامعلوم چور نواحی گاو¿ں پیر کوٹ کے رہا ئشی پرویز اقبال کے کھیتوں میں پڑی دس بوری گندم چوری کر کے لے گئے ۔

مزید :

علاقائی -