مسلح افراد کا گھر میں گھس کر اہل خانہ پر تشدد
کامونکے (نمائندہ پاکستان+نامہ نگار)مسلح افراد نے مقدمہ کی پیروی کرنے پر گھر میں گھس کر اہل خانہ کوتشد د کانشانہ بناڈالا سنگین نتائج کی دھمکیاں ،بتایاگیاہے کہ گزشتہ روز محمدافضل ولد نذیر سکنہ کھوکھرپڈو نے اپنے کھتیوں میں برسیم کی فصل کاشت کی ہوئی تھی جس میں ملزم اسلم ولد نیاز نے اپنے مال مویشی کوچھوڑ کر اجاڑنا شرو ع کردیا روکنے پر ملزم اسلم باز آیا تو چوکی راجہ بھلہ میں اس کے خلاف درخواست دے دی جس پر ملزمان محمدارشد ،محمدامجد ،محمدندیم ،محمداصغرپسران رفیق ،محمدعدیل ،خلیل احمد ،محمداسلم ،منیر احمد،تنویر احمد ،جاوید اور قیصر سکنہ ڈیرہ گجراںکھوکھر پڈو نے محمدافضل کے گھر میں گھس کر ا س کے اہل خانہ کو تشد د کانشانہ بناتے ہوئے شدید زخمی کردیااور کاروائی کرنے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے صد ر پولیس نے محمدافضل کی درخواست پرملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔