اوکاڑہ:مختلف وارداتوں میں ملزمان لاکھوں کا مال لے اڑے

اوکاڑہ:مختلف وارداتوں میں ملزمان لاکھوں کا مال لے اڑے

اوکاڑہ(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوکاڑہ سے نامعلوم چور تنویر احمد کی موٹر سائیکل چرا کر لے گئے ۔محمد عمیر اکرم کی موٹر سائیکل بھی ہسپتال کے باہر سے چرالی گئی ۔رحمان کالونی میں محمد شکیل کے گھر ملزمان عابد ،طاہر اور اللہ وسایا وغیرہ داخل ہو گئے ۔ملزمان نے گھر والوں کو کمرے میں بند کر کے گن پوائنٹ پر نقدی اور قیمتی سامان چرا لیا ۔قصبہ 26ٹو ایل میں خضر حیات کی بکریاں ملزمان اکبر اور سرفراز وغیرہ نے چرا لیں۔ قصبہ کوہلہ میں قاری الطاف کی نقدی عمران وغیرہ نے چرا لی ۔قصبہ ٹھٹھہ جھیڈو میں منور حسین کا کپڑا اور موبائل پانچ نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر چھین لیے ۔قصبہ 28فور ایل میں منور سے ملزمان ظفر اور مرتضیٰ وغیرہ نے نقدی اور موبائل فون چھین لیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کر لیے ہیں۔

مزید : علاقائی