زمیندار کی الیکڑک موٹریں ،نقدی چوری

زمیندار کی الیکڑک موٹریں ،نقدی چوری

کامونکے (نمائندہ پاکستان+نامہ نگار)نامعلو م چور زمیندار کی الیکڑک موٹریں ،نقدی ،سائیکل چوری کرکے لے گئے،بتایاگیاہے کہ گزشتہ روز عثمان ایوب ولدخالد زمان سکنہ محلہ سلامت پورہ نے ہڑر روڈ پر اپنی کھیتوں کو پانی دینے کے لیے تین عدد الیکڑک موٹریں لگارکھی تھیں جسے گزشتہ روز نامعلوم چور اس کے ملاز م کے کمرے سے سائیکل ،بارہ ہزار نقدی ،شناختی کارڈ ،نکاح نامہ اور تین الیکڑک موٹریں چوری کرکے لے گئے صد ر پولیس نے عثمان ایوب کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔

مزید : علاقائی