ڈسکہ: چوری کی متعدد وارداتوں میں شہری زیوارت و نقدی سے محروم

ڈسکہ: چوری کی متعدد وارداتوں میں شہری زیوارت و نقدی سے محروم

ڈسکہ(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)چوری کی دو مختلف واقعات میں چور لاکھوں رو پے مالیت کے طلائی زیورات ،نقدی ،چیک ،اشٹام پیپرو کتابیں چر اکر لے گئے تفصیل کے مطابق موضع آدمکے ناگرہ کے رہائشی رانا ایاز احمد کے چیمبر سے اس کی عدم موجودگی میں نامعلوم چور 3لاکھ 20ہزار رو پے مالیت کا چیک ،سادہ اشٹام پیپر ،میجر ایکٹ کی کتابیںچرا کر لے سٹی پولیس نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اعجاز بٹ کے حکم پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ محلہ راجپوتاں کے رہائشی چوہدری ارشاد احمد اپنے بیٹے کو ملنے اہلخانہ کے ہمراہ گیا ہوا تھا کہ اس کی عدم موجودگی میں نامعلوم چور تالہ توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے6تولے کے طلائی زیورات اور ایک لاکھ رو پے نقدی چرا کر لے گئے سٹی پولیس مقدمہ درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔

مزید : علاقائی