ڈاکوﺅں نے ایک شخص سے موبائل اور موٹر سائیکل چھین لیا
حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)حافظ آباد کے نواحی گاﺅں مانگٹ نیچا کے قریب 2مسلح ڈاکوﺅں نے ایک شخص سے موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین لیا اور بعد ازاں فرار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق مدن پھلہ کا رہائشی نوید اسحاق اپلائیڈ فار موٹر سائیکل پر سوار ہو کر گاﺅں جا رہا تھا کہ مانگٹ اونچا کے قریب اسے 2مسلح ڈاکوﺅں نے اسے روک کر موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین لیا اور بعد ازاں فرار ہو گئے۔دریں اثناءنواحی گاﺅں سکھیکی سے نا معلوم چور محمد خاں سپراکی حویلی سے 50ہزار مالیت کی 4بکریاں چرالے گئے۔