آج ایک روزہ دورے پر کابل جائیں گے

آج ایک روزہ دورے پر کابل جائیں گے
آج ایک روزہ دورے پر کابل جائیں گے

  

                                    اسلام آباد/ کابل( اے این این ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف ایک روزہ سرکاری دورہ پر(آج) کابل پہنچیںگے۔ جنرل راحیل شریف کابل میں پاکستان، افغانستان اورایساف فورسز کے سہ فریقی اجلاس میں شرکت کرینگے جس میں خطے میں عدم استحکام اور پاک افغان سرحدی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاجائے گا۔ مذاکرات میں دسمبر2014ءمیں نیٹو انخلاءکے بعد کی صورتحال بھی زیر غور آئیگی۔افغان وزارت دفاع کے ترجمان جنرل ظاہر عظیمی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سہ فریقی مذاکرات (آج )پیر کو افغان وزارت دفاع میں ہونگے۔ پاکستان افغانستان اور ایساف فورسز کے مذاکرات کا یہ 37 واں دور ہوگا جس میں پاک افغان سرحدی صورتحال اورفائرنگ کے تازہ واقعات پر بھی تبادلہ خیال کیاجائے گا۔

مزید : صفحہ اول