قصور اور نواح میں ڈکیتی کی واداتیں مسلسل جاری ہیں

قصور اور نواح میں ڈکیتی کی واداتیں مسلسل جاری ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قصور (بیو رو رپور ٹ ) قصور اور نواح میں ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں ڈاکووں نے بارہ لاکھ روپے مالیت سے زائد کی نقدی اور کار لوٹ لی مزاحمت پرفائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا۔پتوکی میں ایک موبائل کمپنی کی فرنچائز سے دو ڈاکو مینجر کاشف علی سے سو تین لاکھ روپے لوٹ کر لے گئے اور پتوکی شوگر ملز کے قریب تین موٹر سائیکل سوار ڈاکووں نے کیری ڈبہ کو روک کر کمپنی کے سیل مین سے ستر ہزار کی نقدی لوٹ لی مزاحمت پر فائرنگ کر کے اسکے ساتھی عدنان کو زخمی کر دیا جبکہ بھونیکی اوتاڑ کے قریب چار کار سوار ڈاکووں نے نوید حسین سے اسکی کی کار نمبریLED/171اور نقدی پانچ ہزار چھین لئے اور اسی طرح چک 35پتوکی سے نامعلوم چور محمد نعمان کا موٹر سائیکل رکشہ لے گئے۔مقامی پولیس نے الگ لگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -