مذاکرات کے سوا کوئی راستہ نہیں

مذاکرات کے سوا کوئی راستہ نہیں
مذاکرات کے سوا کوئی راستہ نہیں
کیپشن: pic

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                         اسلام آباد ( اے این این )طالبان کی رابطہ کارکمیٹی کے رکن پروفیسرابراہیم نے کہاہے کہ قیام امن کیلئے مذاکرات کے سوا کوئی راستہ نہیں ، مذاکراتی عمل کی کامیابی کیلئے وزیر داخلہ کو کردار ادا کرنا ہوگا، طالبان شوریٰ سے رابطہ ہوگیا ہے انکی آمادگی کے بعد کچھ عملی اقدامات اٹھانے ہونگے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر ابراہیم نے کہا کہ ہم مذاکراتی عمل سے مایوس نہیں ہیں لیکن اس کی کامیابی کیلئے وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا طالبان شوریٰ سے رابطہ ہوچکا ہے ان کی آمادگی کے بعد کچھ عملی اقدامات اٹھانے ہونگے جس کیلئے پولیٹیکل انتظامیہ کا تعاون درکار ہے ۔ چوہدری نثار علی خان پولیٹیکل انتظامیہ کو ہدایت کریں کہ وہ تعاون فراہم کرے۔ وزیر داخلہ طالبان شوریٰ سے دوسری براہ راست ملاقات کیلئے بھی جگہ کے تعین میں اپنا کردار ادا کریں۔

مزید :

صفحہ اول -