نواں کوٹ:ڈکیت گینگ کے ارکان ساتھی عورت سمیت گرفتار

نواں کوٹ:ڈکیت گینگ کے ارکان ساتھی عورت سمیت گرفتار

نواں کوٹ(نا مہ نگار)پٹرولنگ پولیس بھکھی کے انچارج چوکی سیف اللہ ورک نے دیگر جوانوں محفوظ احمد۔ اختر علی ۔ عابد علی ۔ اعجاز احمد اور دیگر کے ہمراہ بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے ارکان کو ان کی ایک ساتھی عورت سمیت اس وقت تعاقب کر کے گرفتار کر لیا جب وہ تھانہ واربرٹن کی حدود سے ایک نجی کمپنی کے ٹاور سے 4 لاکھ سے زائد مالیت کی ڈرائی بیٹریاں وہاں پر موجود سیکورٹی گارڈ کو شدید تشدد کے بعد ڈکیتی کر کے ایک کار نمبری LEA.5913 میں شیخوپورہ کی طرف جا رہے تھے کہ بھکھی پٹرولنگ پولیس کو اطلاع ہوئی جس پر انچارج چوکی سیف اللہ ورک نے فوری کاروائی کرتے ہوئے گاڑی کا تعاقب کیا جسے شیخوپورہ بائی پاس کے قریب جا کر گیر لیا گیا اور گاڑی میں موجود ملزمان نادر عباس ساکن ملتان روڈ لاہور ۔ رانا محمد جاوید ساکن چونگی امر سدھو لاہور۔اور ایک ان کی ساتھی عورت آمنہ ولد مشتاق قوم شیخ ساکن حق باہو سٹریٹ لاہور جو اپنے آپ کو ایک ٹی وی کا رپورٹر بتاتی رہی کو ڈکیتی شدہ ڈرائی بیٹریوں اور 5 عددموبائل فونز سمیت گرفتار کر لیا گیا اور ان کے خلاف تھانہ بھکھی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی