مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان زخمی

مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈسکہ(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر) پرانی دشمنی کی رنجش پر 3مسلح افراد نے فائرنگ کر کے نوجوان کو شدید زخمی کردیا بتایا گیا ہے کہ موضع ساہنے والی کا رہائشی 45سالہ محمد اشرف ولد علی محمد قوم جٹ بریاراپنے گھر جا رہا تھا کہ راستہ میں گھاٹ لگائے زوہیب وغیرہ تین افراد نے دیکھتے ہی فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں محمد اشرف شدید زخمی ہو گیا اور ملزمان فرار ہو گئے وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ موترہ پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمی محمد اشرف کو طبی امداد کیلئے سیالکوٹ ہسپتال داخل کر ادیا موترہ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

مزید :

علاقائی -