شوہرسمیت روپوش ہو گئیں
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) جیو کے پروگرام میں ’دلہن ‘بننے والی ادکارہ وینا ملک نے عدالت کی جانب سے مقدمہ درج کرنے کا حکم سن کر پریس کانفرنس منسوخ کردی اور وہ اپنے شوہر اسد خٹک سمیت روپوش ہوگئی ہیں تاہم ذرائع نے بتایاہے کہ ’جوڑے‘ نے بیرون ملک جانے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں اوروہ کسی بھی وقت دبئی کیلئے روانہ ہوسکتے ہیں۔ یادرہے کہ ویناملک جیو پر نشر ہونیوالے متنازع شومیں بطور مہمان شریک ہوئی تھیں اور کراچی سے لاہور پہنچ کر اپنی وضاحت کیلئے پریس کانفرنس کا اہتمام کیاگیاتھا لیکن عدالتوں نے مہمانوں کے خلاف بھی مقدمہ کے اندراج کا حکم دے دیاتھاجس کے بعد پریس کانفرنس منسوخ کردی گئی اور کوئی رابطہ نہیں ہوسکا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وینا ملک لاہور سے نکل کر اپنے سسرال میں روپوش ہوگئی ہیں۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وینا کا پرائیویٹ سیکرٹری اسلام آبادکے ایک ٹریول ایجنٹ سے سیٹ ”اوکے“ کرواتے پایا گیا ہے اور وہ کسی بھی وقت دبئی کیلئے روانہ ہوسکتے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اس ضمن میں وینا نے اپنی تمام تر مصروفیات اور پارٹیاں منسوخ کردی ہیں اور وہ اس معاملے پر بات کرنے کو تیار نہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ تھانہ مارگلہ میں پرچہ درج ہونے کے بعد پروگرام کی میزبان ڈاکٹر شائستہ لودھی ملک سے نکل جانے میں کامیاب ہوچکی ہے۔