پنجاب ہائی وے پٹرول نے 1300 مسافروں کی مدد کی 10 ملزمان گرفتار

پنجاب ہائی وے پٹرول نے 1300 مسافروں کی مدد کی 10 ملزمان گرفتار

                          لاہور(وقائع نگارخصوصی)پنجاب ہائی وے پٹرول نے 13سو مسافروں کی مدد کی جبکہ اشتہاری سمیت10ملزمان گرفتار کر لئے۔نیز28 لیٹر شراب اور ناجائز اسلحہ برآمد،6گمشدہ بچے ورثاءکے حوالے۔ پنجاب ہائی وے پٹرول نے صوبہ بھر میں ہیلپ لائن1124 سے ملنے والی ہیلپ کالوں اور دوران گشت شاہرات پر مسائل میں 1ہزار 3سو83مسافروں کو موقع پر مدد فراہم کی جبکہ تھانہ ڈیرہ نواب کے اشتہاری مجرم ارشد ولد محمد خان ساکن یزمان کو گرفتار کیا۔ شراب فروخت کرنے کا کاروبار کرنے والے ملزم محمد مرتضیٰ کو گرفتار کر کے 28لیٹر شراب برآمد کی۔ حافظ آباد میں پاسکو گودام سے گندم چوری کرنے والے ملزمان اسلم، افتخار اور عمران کو حراست میں حراست میں لیا جبکہ سمبڑیال چوک سیالکوٹ میں فائرنگ کرنے والے اعجاز کو گرفتار کر کے پسٹل 30بور 5گولیاں اور سحر علی سے پسٹل30بور 5گولیاں برآمد کیا۔ مزید برآں پابندی کے باوجود ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں گندم لے جاتے ہوئے ٹرک نمبر اے جے کے 2631میں لوڈ500من گندم مالیت چھ لاکھ برآمد کر کے ملزمان نذر محمد اور عبدالرزاق کو گرفتار کیا۔ ایکسیڈنٹ کر کے بھاگنے والی کار نمبر اے ایچ ایچ 553کے ڈرائیور کو حراست میں لیا نیز ایک ماہ قبل اغوا ہوئے بچے ضلے علی جو اغوا کاروں کے چنگل سے بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگیا تھا اور گمشدہ سادیہ بانو، احسن، ذیشان، شہروز، اعجاز ہاشم اور تین سالہ بچی کو ان کے لواحقین کے حوالے کیا جبکہ بے ہوش داﺅد نامی شخص کو بروقت ہسپتال پہنچا کر اس کی جان بچائی۔

مزید : علاقائی