پنجاب میں 5ارب روپے کے رمضان پیکیج کا اعلان

پنجاب میں 5ارب روپے کے رمضان پیکیج کا اعلان

                              لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے صوبے کے عوام کو معیاری اشیائے ضرورےہ کی وافر اورسستے نرخوں پرفراہمی کے لئے پنجاب میں رمضان المبارک کے دوران5 ارب روپے کے رمضان پیکیج کا اعلان کر دیا ہے-رمضان پیکیج کے تحت رمضان بازاروں اور اوپن مارکیٹ میںعوام کو آٹے کا تھیلا سستے داموں دستیاب ہوگا-پنجاب بھر میں مجموعی طو ر پر 360رمضان بازار لگائے جائیں گے - صوبے کے تمام ماڈل بازار،سہولت بازار،جمعہ اور اتوار بازار بھی رمضان بازار میں تبدیل ہو جائیں گے -وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس امر کا اعلان گزشتہ روز ےہاں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا -اجلاس کے دوران رمضان ا لمبارک میں عوام کو رمضان بازاروں میں معیاری اشیائے ضرورےہ کی وافراور سستے داموں فراہمی کے لئے رمضان پیکیج کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور رمضان المبار ک کے دوران عوام کو ریلیف فراہم کرنے کےلئے5 ارب روپے کے رمضان پیکیج کی منظوری دی گئی- وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ رمضان بازاروں میں سبزیوں ، پھلوں اور اشیائے ضرورےہ کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اوراس ضمن میںمعیاری اشیائے ضرورےہ کی وافر مقدار میں فراہمی کے لئے سیاسی و انتظامی مشینری فعال اور متحرک کردار ادا کرے گی- رمضان بازاروں میں مرغی کا گوشت اور انڈے مارکیٹ کے مقابلے میں 15 روپے کم قیمت پر دستیاب ہوں گے- وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ صوبہ بھر میں سحری اور افطاری کے اوقات میں 2ہزار مدنی دستر خوان لگائے جائیں جہاں پر عوام کو سحری اور افطاری کی مفت سہولت فراہم کی جائے گی-وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ صوبے بھر کولڈ سٹوریج کا سروے کیا جائے اور وہاں سٹور کی جانے والی اشیاءکی تفصیلات اکٹھی کی جائیں-انہوںنے صوبائی وزیر محنت اور سیکرٹری محنت کو ہدایت کی کہ رمضان بازاروں میں ناپ تول کے نظام کو مکمل طو رپر درست ہونا چاہےے اور ناپ تول کے حوالے سے کوئی شکایت سامنے آئی تو سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی-وزیراعلیٰ نے رمضان پیکیج سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس کے دوران کامیاب گندم خریداری مہم پر سیاسی اور انتظامی ٹیم کی صلاحیتوںاور کارکردگی کی بھرپور ستائش کرتے ہوئے کہاکہ گندم خریداری مہم کے دوران شاندار انتظامات کئے گئے ہیں اور کسی قسم کی شکایت سامنے نہیں آئی- علاوہ ازےںوزیراعلیٰ شہبازشریف کی زیر صدارت گزشتہ روز قائد اعظم اپیرل پارک کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں منصوبے پر تیز رفتاری سے عملدرآمد کے لئے خود مختار کمپنی بنانے کا فیصلہ کیا گیا-سیکرٹری صنعت نے منصوبے پر پیشرفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی-وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کے فروغ کےلئے قائد اعظم اپیرل پارک کا منصوبہ نہایت اہمیت کا حامل ہے-منصوبے پر تیز رفتاری سے کام کیا جائے ،سست روی برداشت نہیں کی جائے گی-انہوںنے کہاکہ چینی گروپ فنی تعاون کے ساتھ ٹیکنالوجی بھی ٹرانسفر کرے گا جس سے ٹیکسٹائل کا شعبہ مضبوط ہوگا-جی ایس پی پلس کی سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھانے میں قائد اعظم اپیرل پارک کا منصوبہ سود مند ثابت ہوگا-درےں اثنا ءاوزیراعلی محمد شہبازشریف نے راجن پور کے علاقے جام پور میں ایک گھر میں جنریٹر کا دھواں بھرنے سے بچوں سمیت 5افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ او رافسوس کا اظہار کیا ہے وزیراعلی نے گوجرہ کے قریب نہر جھنگ برانچ میں شگاف پڑنے کی خبر کا فوری نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری آبپاشی اور ضلعی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

مزید : صفحہ اول