توانائی بحران پر جلد سے جلد قابو پانا بے حد ضروری ہے،شہبازشریف

توانائی بحران پر جلد سے جلد قابو پانا بے حد ضروری ہے،شہبازشریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت گزشتہ روز اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں قائد اعظم سولر پار ک میں سولر منصوبے پر پیشرفت کا جائز ہ لیا گیا- اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب حکومت قائد اعظم سولر پارک بہاولپور میں ایک ہزار میگا واٹ سولر پاور کا منصوبہ خود لگائے گی اور اس مقصد کے لئے آ ئندہ مالی سال کے بجٹ میں رقم مختص کی جائے گی-وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صنعتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے توانائی بحران پر جلد سے جلد قابو پانا بے حد ضروری ہے-بجلی کے بحران کا جلد سے جلد خاتمہ ہمارا عز م ہے - قائد اعظم سولر پارک میں 100میگا واٹ کا سولر پاور کا منصوبہ دسمبر 2014 میں مکمل ہوجائے گا-وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ پنجاب میں سولر پاورمنصوبے لگانے کے امکانات کے حوالے سے مقامات کا سروے کیا جائے اور پوٹینشل مقامات پر سولر منصوبے لگانے کا جائزہ لیاجائے-

مزید :

صفحہ اول -