لیاقت آباد شوہر نے بے روزگاری سے تنگ آکر بیوی کو آگ لگا دی ملزم گرفتار

لیاقت آباد شوہر نے بے روزگاری سے تنگ آکر بیوی کو آگ لگا دی ملزم گرفتار


لاہور(ملک خیام رفیق) لیاقت آباد کے علاقہ میں شوہر نے بیوی کو آگ بے روزگاری سے تنگ آکر لگائی،پو لیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ۔تفصیلا ت کے مطا بق نسرین کی شا دی ڈیڑھ ماہ قبل لیا قت آباد کے رہائشی شاہد سے ہو ئی تھی ۔شاہدذریعہ معاش نہ ہو نے کی وجہ سے پر یشان تھا اوراس وجہ سے اس نے بیوی کے جہیز کا ساما ن غا ئب کر نا شروع کر دیا تھا ۔نسرین کے منع کر نے کے با وجود شاہد باز نہ آیاتواس بنا پر اس کا اپنی بیوی نسرین کیساتھ جھگڑا ہو گیا جس پر پہلے اس نے اپنی والدہ طاہر ہ اور بہن کیساتھ مل کر نسرین پر تشدد کیا اور پھر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس سے نسرین جھلس گئی ۔ جس کو جناح ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا جہاں اب وہ خطرے سے با ہر ہے ۔متاثرہ لڑکی کے بھا ئی کے مطا بق شا ہد نسرین کو خرچہ نہیں دیتا تھا ۔بلکہ اس سے سارے پیسے بھی چھین لیتا تھا ۔کر تے کرتے اس نے جہیز کا سامان بھی غا ئب کر نا شروع کر دیا تھا ہماری اعلیٰ احکام سے اپیل ہے کہ ہمیں انصاف دلا یا جا ئے ۔ محلے داروں نے روز نامہ پا کستا ن سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ نسرین کی ڈیڑھ ماہ قبل شاہد سے شادی ہوئی تھی ۔ شاہد اکثر اپنی پیوی کو تشدد کا نشا نہ بنا تا رہتا تھا ۔

مزید : علاقائی