شیخ رشید نے مہنگائی کرپشن اور دھاندلی کے خلاف 20جون کو ٹرین مارچ کا اعلان کر دیا

شیخ رشید نے مہنگائی کرپشن اور دھاندلی کے خلاف 20جون کو ٹرین مارچ کا اعلان کر ...

                            گوجرانوالہ (بیورورپورٹ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ فوج اور آئی ایس آئی کو سازش کے تحت ذلیل کرنے کی کوشش کی گئی، ملک کا بچہ بچہ فوج کے ساتھ کھڑا ہے۔ قوم پوچھتی ہے کہ وزیر اعظم کہاں کھڑے ہیں؟۔ وہ وقت آنے والا ہے جب نواز شریف اور شہباز شریف ائیر پورٹ پر پولیو کے قطرے پی رہے ہوں گے۔ یہ غیر ملکی ایجنڈا ہے کہ پاک فوج کو اندر سے توڑا جائے۔شیخ رشید احمد نے گوجرانوالہ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کیا جس میں پی ٹی آئی کے مقامی رہنماﺅں اور کارکنوں نے بھی شرکت کی۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ مہنگائی، کرپشن اور دھاندلی کے خلاف 20 جون کو ٹرین مارچ کروں گا، ضرورت پڑی تو پیدل مارچ بھی کروں گا۔ کچھ اخبارات اور ٹی وی چینل اور سیاسی پارٹیاں غیر ملکی فنڈز لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 4 سیٹوں پر دھاندلی ثابت ہو گئی توعمران خان کو اسمبلی میں نہیں جانے دوں گا، نہ ہی اسبملی کو زندہ رہنے دوں گا۔ ن لیگ اور پی پی پی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔ صدر ممنون حسین خیراتی مالشیا ہے۔ 4 سیٹوں پر دھاندلی ثابت ہو گئی تو مڈٹرم الیکشن ہوگا، ورنہ مارشل لا آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ جس دن منشی اسحاق ڈار نے قوم کو سچ بتا دیا ان کی وزارت چلی جائے گی۔ حکومت نے 10 مہینوں میں ملک کو 10 ارب کا مقروض کر دیا۔ ملک میں ڈاکوﺅں، چوروں اور کمی کمینوں کی حکومت ہے جسے ختم کرنا ہر پاکستانی کا فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ کی ضلعی انتظامیہ نے آج کا جلسہ رکوانے کی کوشش کی۔ اگر یہ باز نہ آئے تو جلسے کے لوگ لے کر جی ٹی روڈ پر چلا جاﺅں گا

مزید : صفحہ اول