باجوڑ مہمند ایجنسی میں دھماکے،ایک سیکورٹی اہلکار شہید،4لیویز اہلکاروں سمیت زخمی

باجوڑ مہمند ایجنسی میں دھماکے،ایک سیکورٹی اہلکار شہید،4لیویز اہلکاروں سمیت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                       باجوڑ/ہنگو (اے این این) باجوڑ اور مہمند ایجنسی میں بارودی سرنگوں کے دو دھماکوں میں ایک سکیورٹی اہلکار شہید ¾4 لیویز اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ¾لنڈے سڑک کے قریب گھر کے باہر دھماکہ ¾ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ¾ قریبی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ،کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے دونوں دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی۔ عسکری ذرائع کے مطابق مہمند ایجنسی میں بارودی سرنگیں پھٹنے سے ایک سکیورٹی اہلکار شہید اور 3افراد زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب تحصیل خار کے علاقے رشکئی میں لیویز فورس کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرو ل بم سے حملہ کیا گیا۔ سڑک کنارے نصب بم کے اس دھماکے میں چارلیویز اہلکار زخمی ہوگئے۔ جن کو ایجنسی ہیڈکوارٹر اسپتال خار منتقل کردیا گیا ہے۔ ادھر پشاورمیں لنڈے سڑک کے علاقے میں گھرکے باہر دھماکہ ہوا۔دھماکے سے قریبی عمارت کو نقصان پہنچا۔پولیس کے مطابق دھماکہ لنڈے سڑک کے علاقے میں طارق نامی شخص کے گھر کے باہر کیا گیا۔دھماکہ سے گھر کے دروازے اور دیوار وں کو جزوی نقصان پہنچا۔پولیس کے مطابق دھماکہ میں 600 گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا جو کہ ٹائم ڈیوائس کے ساتھ منسلک کیا گیا تھا تاہم دھماکہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔دوسری جانب تحریک طالبان مہمند ایجنسی کے سربراہ عمر خراسانی نے اپنے ٹویٹرپیغام میں باجوڑ اور مہمند ایجنسی میں سکیورٹی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کی۔

مزید :

صفحہ اول -