کوئی شکایت نہیں ،وزیراعلیٰ کا گندم کی خریداری پراظہارِاطمینان

کوئی شکایت نہیں ،وزیراعلیٰ کا گندم کی خریداری پراظہارِاطمینان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (وقائع نگار)وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے پنجاب میں گندم کی کامیاب خریداری مہم پراطمینان کا اظہار کیا ہے اور خریداری مہم پر سیاسی اور انتظامی ٹیم کی صلاحیتوںاور کارکردگی کی بھرپور ستائش کرتے ہوئے کہاکہ گندم خریداری مہم کے دوران شاندار انتظامات کئے گئے ہیں اور کسی قسم کی شکایت سامنے نہیں آئی۔ کاشتکاروں کو بروقت ادائیگیاں کی گئی ہیں اور تمام معاملات بہترین انداز سے چلائے گئے ہیں جس پر پوری ٹیم کی کاوشیں قابل تعریف ہیں -بہترین کارکردگی پر سیاسی اور انتظامی مشینری کی حوصلہ افزائی ،مستقبل میں بھی جاری رہے گی- اجلا س کے دوران وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف سمیت تمام شرکاءنے تالیاں بجا کر صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین، چیف سیکرٹری نوید اکرم چیمہ، سیکرٹری خوراک ا سلم کمبوہ، ڈائریکٹر فوڈ کیپٹن (ر) محمد عثمان اورپوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

مزید :

صفحہ اول -