ساہیوال:ڈاکوو¿ں مریض اور اسکے لواحقین کو لوٹ لیا

ساہیوال:ڈاکوو¿ں مریض اور اسکے لواحقین کو لوٹ لیا

ساہیوال(بیورورپورٹ)نامعلوم مسلح ڈاکوﺅں نے ایدھی ایمبولینس مےں موجود مریض اور اسکے لواحقین کو لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق نورشاہ کے رہائشی محمدا کرم ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا جسے ایدھی ایمبولینس ساہیوال کا عملہ اپنی گاڑی پر رات کے وقت گھرچھوڑنے جارہاتھا کہ نورشاہ روڈ پر اڈہ شبیل کے قریب نامعلوم ڈاکوﺅں نے گندم کی بھریاں سڑک پر رکھ کر روک لیا اور اکرم و دیگر افراد سے 3موبائل اور نقدی 3ہزار روپے وغیرہ لوٹ لی اور فرارہو گئے۔ ڈاکوﺅں نے ایک شخص پر تشدد بھی کیا۔ پولیس تھانہ نورشاہ مصروف تفتیش ہے۔ایک اور واردات توت والا میں ہوئی یہاںعبدالغفور اپنی موٹرسائیکل پر نورشاہ سے واپس گھرجارہاتھاکہ راستے میں اقبال وغیرہ 4ملزمان نے اسلحہ کے زورپر روک کر موٹرسائیکل ‘نقدی ‘موبائل فون اور کپڑے کل مالیتی 58650روپے چھین لئے اور فرارہو گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔

مزید : علاقائی