انٹر نیٹ پر نیا رجحان

انٹر نیٹ پر نیا رجحان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک (نیوز رپورٹ) اس وقت انٹرنیٹ کی دنیا میں ایک نیا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے اور یہ رجحان ایسا ہے کہ جس کی آپ کو بالکل بھی توقع نہ ہوگی۔ دنیا بھر کے والدین اپنے نومولود بچوں کی نقلی بھنویں بنا کر ان کی تصاویر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس ”انسٹاگرام“ اور ”پن ٹرسٹ“ پر ڈال رہے ہیں۔ اس رجحان کے نقادوں کا کہنا ہے کہ یہ عمل انتہائی ظالمانہ ہے لیکن یہ تصاویر ڈالنے والے والدین نقادوں کا بھرپور جواب دے رہے ہیں۔ ان کاموقف ہے کہ یہ صرف مذاق میں تفریح کے لئے کیا جارہا ہے، اس کو سنجیدگی سے لینا مناسب نہیں، آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے؟

مزید :

صفحہ آخر -