،ایشوریہ رائے کی واپسی

،ایشوریہ رائے کی واپسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی (نیوز ڈیسک) بھارتی اداکارہ ایشوریہ رائے چار سال کے وقفے کے بعد ایک مرتبہ پھر بڑی سکرین پر جلورہ گر ہونے جارہی ہیں۔ فلمساز سنجے گپتا نے اعلان کیا ہے کہ ایشوریہ رائے ان کی آنے والم ”جذبہ“ میں ہیروئن کا کردار ادا کریں گی۔ اداکارہ کے ترجمان نے بھی فلمساز کے اس ٹوئٹر پیغام کی تصدیق کی ہے۔ اس سے قبل ایشوریہ رائے نے 2010ءمیں فلم گزارش میں کام کیا تھا۔ اس وقت بھارتی اداکارہ فرانسیسی کمپنی ”لوریال“ کی برینڈ ایمبیسیڈر کے طور پر کنیز فلمی کینز فلمی میلے میں شرکت کے لئے فرانس میں موجود ہیں۔ وہ ایئرفرانس کے عملے کی جانب سے ہڑتال کے باعث تاخیر سے فرانس پہنچی ہیں اور میلے کی ابتدائی تقریبات میں شرکت نہ کرسکیں۔ ان کی تاخیر پر شکوک کا اظہار کیا جارہا تھا کہ شاید ابھی وہ فلمی دنیا میں واپس قدم رکھنے کے لئے تیار نہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -