صدر اور مسلح افواج کے سربراہان کے ٹیکس سے متعلق وضاحت جاری

صدر اور مسلح افواج کے سربراہان کے ٹیکس سے متعلق وضاحت جاری
 صدر اور مسلح افواج کے سربراہان کے ٹیکس سے متعلق وضاحت جاری

  

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نےملک کے اعلیٰ عسکری اور سول حکام کے ٹیکس سے متعلق وضاحت جاری کردی ہے ۔ ایف بی آرنے  صدر ،وفاقی وزرا ،مسلح افواج کے سربراہان اور کور کمانڈروں کی آمدنی پر کوئی ٹیکس عائد نہ ہونے کی خبروں کی تردید کردی ۔ریڈیوپاکستان کے مطابق ایف بی آر کی وضاحت میں کہاگیاہے کہ درحقیقت چیئرمین ایف بی آر نے صرف یہ کہا تھا کہ اہم سینئر عہدوں پر فائز شخصیات کی مراعات اور الاﺅنسز قوانین کے تحت ٹیکس سے مستثنیٰ ہیں۔

مزید : بزنس