حساس اداروں نے بلوچستان میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

حساس اداروں نے بلوچستان میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا
 حساس اداروں نے بلوچستان میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) حساس اداروں نے گلستان میں کارروائی کے دوران بھاری اسلحہ بر آمد کرکے بلوچستان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ہوا اور دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتا یا کہ حساس اداروں کو یہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ گلستان کے علاقے جنگل علیزئی میں دہشت گردوں نے صوبے میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے کے لیے اسلحہ چھپا رکھا ہے جس پر ایف سی اور پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بر آمد کر لیا ،برآمد کردہ اسلحہ میں 100 کلا شنکوف، 200 ڈیٹونیٹر ،70بوری بند دھماکا خیر مواد ، 45تیار شدہ بم،مختلف قسم کی پستولیں اور دو ہزار مختلف اقسام کی گولیاں بر آمد کیں گئیں ہیں ،بر آمد کردہ تمام اسلحہ غیر ملکی ہے اور ٹرک کے ذریعے بلوچستان لا یا گیا تھا ،آپریشن کے دوران دو ملزمان کو گرفتار بھی کر لیا گیا ۔انہوں نے مزید بتایا کہ افغانستا ن میں بلوچستان میں کارروائیاں کرنے والے 34گروپوں کے کیمپ آپریشنل ہیں ، بلوچستان میںکارروائیوں افغان انٹیلی جنس ایجنسی اور بھارتی خفیہ ایجنسی ”را “ ملوث ہے ، قیام امن کے لیے کوششیں جاری رکھیںگے ۔ پولیس کے مطابق کارروائی پا ک افغان سرحد کے قریب کی گئی ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -