جیوکیخلاف تفتیش کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کا فیصلہ

جیوکیخلاف تفتیش کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کا فیصلہ
جیوکیخلاف تفتیش کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کا فیصلہ

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جیو ٹی وی کے خلاف مقدمے کی تفتیش کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کا فیصلہ کیاگیاہے،مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل کا فیصلہ چیف کمشنراسلام آباد کریں گے،مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل کے بعد کا م شروع کرے گی۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ وفاقی حکومت نے جیو ٹی وی کے خلاف مقدمے کی تفتیش کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کا فیصلہ کیاہے،مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے قیام کے لیے پولیس اسلام آباد انتظامیہ کو درخواست دے گی،انتظامیہ سے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل کامطالبہ کیاجائیگا۔مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں تمام انٹیلی جنس اداروں کے نمائندے ہوں گے،مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل کا فیصلہ چیف کمشنراسلام آباد کریں گے۔

مزید : اسلام آباد