ہسپتال گھوڑوں کے اصطبل ہیں ، اٹھارہویں ترمیم کے بعد بڑی تبدیلیاں آچکی ہیں: سپریم کورٹ

ہسپتال گھوڑوں کے اصطبل ہیں ، اٹھارہویں ترمیم کے بعد بڑی تبدیلیاں آچکی ہیں: ...
ہسپتال گھوڑوں کے اصطبل ہیں ، اٹھارہویں ترمیم کے بعد بڑی تبدیلیاں آچکی ہیں: سپریم کورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ کرک میں موجود ہسپتال گھوڑوں کا اصطبل ہے ، صوبوں کو یہ بھی نہیں پتہ کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد کتنی بڑی تبدیلیاں آچکی ہیں ، سانگھڑمیں آئل کمپنیاں ترقیاتی منصوبے جاری رکھے ہوئے ہیں ۔یہ ریمارکس جسٹس جواد ایس خواجہ نے سانگھڑ میں کام کرنے والی تیل کمپنیوں سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت کے دوران دیے ۔ عدالت نے حکومت سندھ کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے قراردیاہے کہ رپورٹ میں ایسی کوئی بات نہیں جس سے ہمیں تسلی ہو، ڈی جی پٹرولیم کا فرض تھا کہ معلوم کرتے کہ 600ارب کہا ںگئے ؟ جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہاکہ 18ویں ترمیم کے مطابق برہ راست رائلٹی کی رقم صوبوں کو جائے گی ،، صوبوں کو نہیں پتہ کہ 18ویں ترمیم میں کتنی بڑی تبدیلیا ںآ چکی ہیں ۔