ثناء نے حکومت سے یکساں نصاب کا مطالبہ کردیا

ثناء نے حکومت سے یکساں نصاب کا مطالبہ کردیا

عوام کو ہر صورت ریلیف ملناچاہیے: اداکارہ

ثناء نے حکومت سے یکساں نصاب کا مطالبہ کردیا

  

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ ثناءنے ملک میں یکساں نظام تعلیم رائج کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست اُن کے مزاج کے برعکس ہے ، وہ  اپنے فن کے ذریعے ہی خدمت کرنا چاہتی ہوں ، تمام سیاسی جماعتیں اپنی سیاست ضرور چمکائیں لیکن ملک و قوم کے مفاد پر سب کا ایک موقف ہونا چاہیے ،ملک میں کوئی بھی جماعت بر سر اقتدار ہو عوام کو ہر صورت ریلیف ملنا چاہیے۔خبررساں ایجنسی سے خصوصی گفتگو کرتے اداکارہ نے کہا کہ سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں اور شاید میں اسکے داﺅ پیچ نہ سمجھ سکوں ۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں لوگ ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی کوشش کرتے ہیں جو اُن کے مزاج کے برعکس ہے ،بر سر اقتدار  جماعت کو عوام کے بنیادی حقوق اور عوام کو ریلیف دینے کےلئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرنی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے مطالبہ ہے کہ ملک میں یکساں نصاب رائج کیا جائے تاکہ امیر اور غریب کے درمیان فرق کو ختم کیا جا سکے۔

مزید : تفریح