وکلاءنے ٹریفک پولیس اہلکار کے دانت توڑدیئے

وکلاءنے ٹریفک پولیس اہلکار کے دانت توڑدیئے
وکلاءنے ٹریفک پولیس اہلکار کے دانت توڑدیئے

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دانت کھٹے کرنے کا محاورہ تو سناتھا لیکن وفاقی دارلحکومت میں چالان ہونے پر وکلاءنے ٹریفک پولیس کے اہلکار کے دانت توڑدیئے ۔ پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ آبپارہ کی حدودمیں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان کرنے پر جھگڑ اہوا۔ بتایاگیاہے کہ گارڈن ایونیو میں چالان ہونے پروکیل نے دیگر وکلاءکو بلاکر چالان کرنے والے ہیڈکانسٹیبل کو تشدد کانشانہ بنایا جس سے عابد نامی ٹریفک اہلکار کے دانت ٹوٹ گئے اوراُسے پولی کلینک ہسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق اہلکار پر تشدد کے بعد وکلاءفرار ہوگئے ۔

مزید : اسلام آباد