ایک ہی دن پولیو کے مزید تین کیسز سامنے آگئے

ایک ہی دن پولیو کے مزید تین کیسز سامنے آگئے
ایک ہی دن پولیو کے مزید تین کیسز سامنے آگئے

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک ہی دن میں ملک میں پولیو کے مزید تین کیسز سامنے آگئے ہیں جس کے بعدرواں سال سامنے آنیوالے پولیو کیسز کی تعداد66ہوگئی ہے ۔ وزیراعظم ہاﺅس کے پولیو سیل کے مطابق پولیو کے نئے سامنے آنیوالے مریضوں میں سے دو کا تعلق شمالی اور ایک کا تعلق جنوبی وزیرستان سے ہے ۔ یادرہے کہ عالمی ادارہ صحت نے پاکستان میں موجود وائرس دیگرممالک میں پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر پاکستان کے شہریوں پر سفری پابندیاں عائد کررکھی ہیں اور سفر سے چھ ہفتے قتل پولیو کے قطرے پینے کاسرٹیفکیٹ فراہم کرنا لازم ہے ۔

مزید : قومی