وزات خزانہ نے بلدیاتی انتخابات کی مد میں جاری فنڈز الیکشن کمیشن سے واپس مانگ لئے
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت خزانہ نے بلدیاتی انتخابات کی مد میں جاری کئے گئے فنڈز الیکشن کمیشن سے واپس مانگ لئے ہیں۔ وزارت خزانہ کی جانب سے لکھے گئے خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاک فوج اور نادرا کو عام انتخابات کی ادائیگیاں کرنی ہیں اس لئے الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کی مد میں جاری کئے گئے 3 ارب روپے سے زائد کے فنڈز واپس کرے۔ رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کی مد میں نادرا کو 45 کروڑ اور پاک فوج کو 31کروڑ روپے ادا کرنے ہیں۔