ریلوے سٹیشن دھماکے کے مجرم کو 5 بار عمر قید کی سزا کا حکم

ریلوے سٹیشن دھماکے کے مجرم کو 5 بار عمر قید کی سزا کا حکم
ریلوے سٹیشن دھماکے کے مجرم کو 5 بار عمر قید کی سزا کا حکم

  

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ریلوے سٹیشن پر بم دھماکے کے مجرم محمد اسحاق کو 5 بار عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد اسحاق لاہور کا رہائشی ہے جسے 1996ءمیں فیصل آباد ریلوے سٹیشن پر بم دھماکہ کرنے کے جرم میں مجموعی طورپر125سال سزا سنائی گئی ہے، دھماکے میں 8 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

مزید : فیصل آباد