عائشہ منزل کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) عائشہ منزل کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عائشہ منزل کے قریب نامعلوم افراد نے ایک دکان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک شخص سجاد حسین شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔