بھارتی ناچ گلیمر ، ہمارا ڈانس ولگیرٹی کہلاتا ہے: ماہ نور
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) اداکارہ ماہ نور کا کہنا ہے کہ یہاں لوگ اپنی فیملیوں کے ہمراہ بھارتی فلمیں دیکھتے ہیں کیا اس میں ڈانس نہیں دکھا یا جاتا؟ بھارتی فلموں کے ڈانس کو گلیمر اور ہم سٹیج پر ڈانس کریں تو اسے ولگیرٹی کہا جاتا ہے ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مانیٹرنگ ٹیمیں ڈرامے کے آغاز سے قبل ریہر سل دیکھتی ہیں اور اسکے بعد ہی ڈرامے کا آغاز کیا جاتا ہے لیکن حیرت ہے کہ جس ڈرامے کی منظوری دی جاتی ہے اسی ڈرامے کی اداکاراﺅں پر فحاشی اور بیہودگی کے الزامات لگا کر پابندی لگا دی جاتی ہے ، بھارتی فلم میں ڈانس کو گلیمر کا نام دیا جاتا ہے اور ہمارے ہا ں اسے ولگیرٹ کہا جاتا ہے ۔