وینا ملک شوہر کے ہمراہ دبئی روانہ
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) ایک نجی ٹی وی چینل کے متنازع شو میں شرکت کرنے کی وجہ سے تنقید کی زد میں آنے والی اداکارہ وینا ملک اپنے شوہر اسد بشیر کے ساتھ لاہور سے چپکے سے دبئی چلی گئیں ۔ نجی ٹی وی کے مطابق دونوں میاں بیوی گزشتہ روز انتہائی پر اسرار طریقے سے دبئی روانہ ہوگئے ۔ وینا کو اپنی شادی کے سلسلے میں ایک استقبالیہ تقریب میں شر کت کرنا تھی تاہم نجی ٹی وی پر ایک متنازع شو کی وجہ سے و ہ اور ان کے شوہر شدید تنقید کی زد میں آگئے جس کے بعد انہوں نے خاموشی سے بیرون ملک جانے میں ہی عافیت سمجھی ۔