ایس پی چوہدی اسلم پر حملے میں بلیک واٹر کا ہاتھ ہونے کا شبہ

ایس پی چوہدی اسلم پر حملے میں بلیک واٹر کا ہاتھ ہونے کا شبہ
ایس پی چوہدی اسلم پر حملے میں بلیک واٹر کا ہاتھ ہونے کا شبہ

  

 کراچی (مانیٹر نگ ڈیسک )9جنوری 2014ءکو کراچی میں ہونے والے ایک مبینہ خودکش حملے میں جاں بحق ہونیوالے ایس پی چوہدری اسلم کی المناک موت کے پیچھے بد نام زمانہ امریکی بلیک واٹر کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ باخبر ذرائع کے مطابق حساس اداروں کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے ایس پی اسلم پر حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کے دعو ے میں دم نہیں ہیں ۔ حساس اداروں کی جانب سے حملے میں بلیک واٹر کے ملوث ہونے کا شبہ ظا ہر کیا جا رہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق بلیک واٹر کے ایسے طالبان عناصر سے رابطوں کی اطلاع ہے جو کراچی میں امریکی اشاروں پر کام کر رہے ہیں۔ چوہدی اسلم نے امریکی رابطوں میں رہنے والے طالبان کے خلاف کئی بڑی کارروائیاں کی تھیں ۔ چوہدری اسلم کے گھر پر ہونے والی دہشتگردی کی کارروائی بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔ جان لیوا واقعہ بھی بلیک واٹر کے لوگوں کی کارستانی ہونیکا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری اسلم پر حملے کی تفتیش خاموشی سے مکمل کی جا رہی ہے اور اس سلسلے میں انکے ساتھ کم کرنیوالے کئی افراد کے بلیک واٹر سے رابطوں کا ریکارڈ بھی تلاش کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی اعلی شخصیت نے حساس ادارے کی رپورٹ کے بعد چوہدی اسلم کے چھاپوں اور پکڑے افراد کی مکمل فہرست طلب کر لی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چووہدری اسلم پر حملے میں غیر ملکی ہاتھ کے ملوث ہونے کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا ہے ۔

مزید : قومی