شمسی توانائی سے چلنے والا سمارٹ لا ک تیار

شمسی توانائی سے چلنے والا سمارٹ لا ک تیار
شمسی توانائی سے چلنے والا سمارٹ لا ک تیار

  

 نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک ) موٹر سائیکل چوری ہونا کوئی نئی بات نہیں اور دنیا بھر میں سالانہ 20لاکھ مو ٹر سا ئیکلیں چوری ہوتی ہیں ۔ امریکہ کی معروف جہاز ساز کمپنی ”بو ئنگ “ کے دو سابق انجنیئرز نے ایک ایسا سمارٹ لاک تیار کیاہے جو بذریعہ بلو ٹوتھ سمارٹ فون سے منسلک ہو جا تا ہے اور موٹر سائیکل یا سائیکل چوری ہونے یاتالے کونقصان پہنچا ئے جانے کی صورت میں ایک مخصوص ایپلیکیشن کے ذریعے بروقت اطلاع فراہم کرے گا۔ اس تالے کو ”سکائی لا ک “ کا نام دیا گیا ہے ۔ یہ حیرت انگیز تالا کسی ٹریفک حادثے کی صورت میں موٹر سائیکل سوار کے عزیزو اقارب کو بھی بلیو ٹوتھ کے ذریعے آگا ہ کرے گا ۔ امریکی انجینئروں جیک الکواہاتی اور گیراڈوبیروئیفا کے بنائے اس تالے کا وزن اڑھائی پاﺅنڈ ہے جبکہ یہ سات ہزار پاﺅنڈ تک کی طاقت بر داشت کر سکتا ہے ۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی