مقبوضہ کشمیر :پولیس اہلکاروں کی ہوس کا نشانہ بننے والی لڑکی جاں بحق

مقبوضہ کشمیر :پولیس اہلکاروں کی ہوس کا نشانہ بننے والی لڑکی جاں بحق
مقبوضہ کشمیر :پولیس اہلکاروں کی ہوس کا نشانہ بننے والی لڑکی جاں بحق

  

سری نگر (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اہلکارو ں کی ہوس کا نشانہ بننے والی 22سالہ لڑکی دم توڑ گئی ، لوگ سڑکوں پر نکل آئے ، زیادتی کے مرتکب اہلکار گرفتار کر لیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکاروں نے ٹنگمرگ میں ایک لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جسے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں و ہ دم توڑ گئی ۔ لڑکی کی ہلاکت کے باعث لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور اہلکاروں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ،پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا ،پولیس نے کہ زیادتی کے مرتکب دونوں اہلکاروں کو گرفتار کر لیا ہے ۔

مزید : انسانی حقوق