جعلی پیر نے لڑکی سے زیادتی کر ڈالی

جعلی پیر نے لڑکی سے زیادتی کر ڈالی
جعلی پیر نے لڑکی سے زیادتی کر ڈالی

  

قصور (مانیٹرنگ ڈیسک ) نورپور نہر میں جعلی پیر نے جن نکالنے کے بہانے جواں سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔ سرحدی گاﺅں فتوی والہ میں فقیر حسین کی 15سالہ بیٹی یسمین بیمار ہوگئی ، اس کے علاج کے لیے فقیر حسین نے شیخوپورہ نو پور نہر کے عامل عبدالحمید ولد حمیدو بابا سے رابطہ کیا تو اس نے فقیر حسین کے گھر جاکر دم کیا اور دو ہزار فیس لیکر فقیر حسین کو کہا کہ آپکی بیٹی پر جن کا سایہ ہے اس لیے اسے میرے مرید خالد کے گھر نور پور ڈوگراں بھیج دو ۔ گزشتہ روز جب یسمین نور پور نہر خالد کے گھر گئی تو جعلی پیر نے اسے اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس تھا نہ صدر قصور نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

مزید : جرم و انصاف