پولیو قطرے نہ پلوانے والے والدین کی گرفتاری کا حکم

پولیو قطرے نہ پلوانے والے والدین کی گرفتاری کا حکم
پولیو قطرے نہ پلوانے والے والدین کی گرفتاری کا حکم

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) گلبرگ ٹاﺅن میں پولیو ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ۔ نو یونین کونسلز میں ستر ہزار بچوں کی ویکسینیشن کے لیے 570ٹیمیں نشکیل دیدی گئیں ہیں ۔ اس سلسلے میں اے سی ماڈل ٹاﺅن طارق منظور چانڈیو کی صدارت میں گزشتہ روز اہم اجلاس ہوا جس میں ٹی ایم ، ڈی ڈی ایچ او ، ٹی او آر ، ٹی او ایف اور یونین کونسلز کے عہدیدران نے شرکت کی ، میٹنگ میں گلبرگ ٹاﺅن کی نو یونین کاﺅنسلز میں پولیو ایمر جنسی کے ستر ہزار بچوں کی ویکسینیشن کے لیے 570ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں ۔ اپنے بچوں کو پولیو ویکسین نہ پلانے والے والدین کو گرفتار کر لیا جائے گا ۔

مزید : قومی