نامعلوم نوجوان زبردستی ریشم کے گلے لگ کر رونے لگا

نامعلوم نوجوان زبردستی ریشم کے گلے لگ کر رونے لگا
نامعلوم نوجوان زبردستی ریشم کے گلے لگ کر رونے لگا

  

لاہور(شوبز ڈیسک)شوبز کی ایک معروف ہستی کے انتقال پر اس وقت عجیب صورتحال پیدا ہوگئی جب ایک نامعلوم نوجوان زبردستی اداکارہ ریشم کے گلے لگ کر رونے لگا۔ اس موقع پر مرحوم گلوکارہ کے بیٹے نے آگے ہو کر ریشم کی اس نوجوان سے جان چھڑائی اور اس لڑکے کو تھپڑ بھی رسید کئے۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ ریشم افسوس کرنے کے لئے گلوکارہ کے گھر گئی ہوئیں تھیں اور جیسے ہی وہ مرحومہ کے گھر میں داخل ہوئیں ، ایک نامعلوم نوجوان آگے بڑھااور ریشم کے گلے لگ کر رونے لگا، نوجوان کی اس حرکت پر اداکارہ تذبذب کا شکار ہوگئیں اور انہیں سمجھ نہیں آرہا تھا کہ کیا کریں۔ ان کی حالت کو دیکھتے ہوئے مرحوم گلوکارہ کا بیٹا آگے بڑھا اور نوجوان کو ریشم سے علیحدہ کرتے ہوئے تھپڑ بھی جڑ دیاجس کے بعد وہ نوجوان رفو چکر ہوگیااور دوبارہ نظر نہیں آیا جبکہ اداکارہ ریشم افسوس کرنے کے لئے گھر میں داخل ہو گئیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس