لاپتہ فرد کیس: سپریم کورٹ کا اٹارنی جنرل کو آرمی حکام سے معلومات حاصل کرنے کا حکم

لاپتہ فرد کیس: سپریم کورٹ کا اٹارنی جنرل کو آرمی حکام سے معلومات حاصل کرنے کا ...
لاپتہ فرد کیس: سپریم کورٹ کا اٹارنی جنرل کو آرمی حکام سے معلومات حاصل کرنے کا حکم

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے لاپتہ فرد سلطان حسین کیس میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو آرمی حکام سے لاپتہ فرد سے متعلق معلومات حاصل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ سپریم کورٹ میں لاپتہ فرد سلطان حسین کے کیس کی سماعت ہوئی جس دوران جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیئے کہ شہریوں کی آزادی اور بنیادی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، جہاں بنیادی حقوق غصب ہوں گے، سپریم کورٹ مداخلت کرے گی۔ انہوں نے اٹارنی جنرل کو حکم دیا کہ فوجی حکام سے پوچھ کر بتائیں کہ سلطان حسین کہاں ہے۔

مزید : اسلام آباد