2نئے چینی انجن پہلے سفر میں ہی جواب دے گئے، شالیمار، اکبر بگٹی ایکسپریس گھنٹوں لیٹ

2نئے چینی انجن پہلے سفر میں ہی جواب دے گئے، شالیمار، اکبر بگٹی ایکسپریس ...
 2نئے چینی انجن پہلے سفر میں ہی جواب دے گئے، شالیمار، اکبر بگٹی ایکسپریس گھنٹوں لیٹ

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چائنہ کا مال چلتا نہیں ،چین سے منگائے جانے والے انجنوں نے عوامی رائے درست ثابت کر دی۔ چین سے منگوا ئے جانیوالے انجن پہلے روز ٹریک پر آتے ہی خراب ہو گئے ،پہلے شالیمار ایکسپریس کو لگا یا جانیوالے چینی انجن گھوٹگی کے قریب فیل ہوگیا اور اس کے دو گھنٹے بعد ہی کراچی سے لاہور جانے والا اکبر بگٹی ایکسپریس کا انجن بھی سانگی کے قریب فیل ہوگیا کے فیل ہونے پر ٹرین کو واپس لانے کیلئے متبادل انجن بھیجنا پڑ گیا۔،ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ کل وزیر ریلوے نے چائنہ کے جن انجنوں کا افتتاح کیا تھا ان میں سے ایک شالیمار ایکسپریس کو لگایا گیا تھا۔آج پہلے ہی دن شالیمار ایکسپریس جب سکھر پہنچی تو انجن فیل ہو گیا۔ اس سلسلے میں جی ایم ریلوے کا کہنا ہے کہ انجن خراب نہیں بلکہ کمپیوٹرائزڈ سسٹم کی وجہ سے بند ہو اہے۔جی ایم ریلوے کایہ بھی کہنا ہے کہ ہمارے انجینئر انجن کے سسٹم کو سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ کوشش کر رہے ہیں کہ چینی انجینئر ساتھ رہے تاکہ انجنوںکو رواں رکھا جاسکے۔اسی ضمن میں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ چینی اور پاکستانی انجینئر وں نے معائنے کے بعد انجن کو بالکل درست قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ چینی کمپنی سے درآمد کئے جانیوالے ان انجنوں کی تعداد14ہے اور ان کے معیاری ہونے کی گارنٹی بھی دی گئی تھی۔

مزید : لاہور