سعودی مالکن نے فلپائنی ملازمہ پر ابلتا ہو اپانی ڈال دیا

سعودی مالکن نے فلپائنی ملازمہ پر ابلتا ہو اپانی ڈال دیا
سعودی مالکن نے فلپائنی ملازمہ پر ابلتا ہو اپانی ڈال دیا

  

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں ایک فلپائنی گھریلو ملازمہ کو مبینہ طور پر اسکی مالکن نے ابلتا ہوا پانی ڈال کر شدید زخمی کردیااور مختصر علاج کے بعد دوبارہ اسے کام پر لگا دیا ۔زخمی ملازمہ کے ایک رشتہ دار طالب نے عرب نیوز کو بتایا کہ یہ ملازمہ محض دو ماہ قبل ریاض پہنچی تھی اور اس نے خیال ظاہر کیا ہے کہ اسے اپنے مالکان کے ساتھ بات چیت میں سخت مسائل درپیش تھے کیونکہ اسے نہ عربی آتی ہے نہ انگلش۔طالب نے یہ انکشاف بھی کیا کہ اس ملازمہ کے مالکان نے اس کی آمد کے پانچ دن کے اندر ہی اسے زدوکوب کرنا شروع کر دیا تھا اور بالآخر اس پر ابلتا ہوا پانی ڈال دیااور اسے شدید زخمی ہونے کے باوجود فوری طور پر ہسپتال نہیں لے جایا گیااور پھر جلد ہی دوبارہ کام کیلئے واپس لے جایا گیا۔زخمی کی ملازمہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر آنے کے چند منٹوں بعد ہر طرف پھیل چکی ہیں اور اس کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا جا رہا ہے۔

مزید : بین الاقوامی