کراچی: مختلف محکموں کے 22 افسران کی کرسیاں چھن گئیں

کراچی: مختلف محکموں کے 22 افسران کی کرسیاں چھن گئیں
کراچی: مختلف محکموں کے 22 افسران کی کرسیاں چھن گئیں

  

کراچی (نیوز ڈیسک)سندھ حکومت کی ہدایت پر ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے بلدیہ عظمیٰ کے افسروں کو بڑے عہدوں سے ہٹانے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق اپنے گریڈ سے بڑے عہدوں پر قابض 22افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔ جن افسران کو انکے عہدوں سے ہٹائے جانے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے ان میں ڈی جی ماس ٹرانزٹ فضل کھتری ،ڈائریکٹر لیگل نجیب کواپنے عہدے سے فارغ کیا گیا ہے۔ اسی طرح سینئرڈائریکٹر لوکل ٹیکس راشد،ڈائریکٹر ریکوری قوی خان،پراجیکٹ ڈائریکٹر سرجانی اسرار،پی ڈی لاینز ایریا وقاص، چیف انجینئر خالد مسرور بھی اپنے عہدے سے ہٹا دئیے گئے ہیں ۔ایم ایس عباسی شہید ہسپتال عمران صمدا نی، ڈی جی پارکس طاہر درانی سینئر ڈائریکٹر غلام رسول بھی عہدے سے فارغ کر دئیے گئے ہیں۔

مزید : کراچی